Thursday, February 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزصدر نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دیدی

صدر نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (آئی پی ایس) صدر مملکت نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی ۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی ہے اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر سمری پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی ملازمت کی شرائط و ضوابط میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ایوان صدر کے مطابق ترمیم کےتحت ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کےلیے’اسپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس‘ متعارف کرایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔