راولپنڈی (آئی پی ایس) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی تحویل میں موجود بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر نے فرار ہونے کی کوشش میں چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ڈیپورٹی مسافر نے انٹرنیشنل ایرائیول لیول ٹو سے بیلٹ پر چھلانگ لگائی۔ واقعہ صبح تقریباً چھ بجے پیش آیا جب ایف آئی اے کی تحویل میں موجود مسافر نے مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والا مسافر نعمان سعید مرزا نجی ایئرلائن کی پرواز ٹی جی 349 کے ذریعے تھائی لینڈ سے اسلام آباد پہنچا تھا۔
مسافر کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی اے کے ڈر سے بیرون ملک سے آنے والے مسافر نے چھلانگ لگادی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
