اسلام آباد (سب نیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کر لیا گیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کر لیا۔کمیٹی کا مرکزی اجلاس پشاور میں منعقد ہو گا،جہاں ملک بھر سے رویت ہلال کے نتائج کا جائزہ لیا جائیگا اور رمضان کے آغاز کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کا معاون عملہ اور افسران بھی شرکت کریں گے۔چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی اعلان کریں گے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
