Wednesday, February 11, 2026
ہومپاکستانپاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن حی الرحاب میں پرنسپل ایس ایم سی والدین کانفرنس

پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن حی الرحاب میں پرنسپل ایس ایم سی والدین کانفرنس

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن حی الرحاب میں پرنسپل، اسکول مینجمنٹ کمیٹی اور والدین کے مابین ایک موثر اور بامقصد کانفرنس محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہال میں منعقد کی گئی، جس کا مقصد اسکول انتظامیہ اور والدین کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔اجلاس میں اسکول کی اسٹریٹجک سمت، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، جبکہ بعد ازاں والدین کو تعمیری تجاویز پیش کرنے اور کھلے تبادلہ خیال کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔والدین اور ایس ایم سی اراکین کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے انتظامیہ نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کا مسلسل تعاون کی ترقی اور تعلیمی معیار کو بلند رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی اشتراک سے ایک مضبوط اور مربوط تعلیمی ماحول تشکیل دیا جائے گا۔اس موقع پر والدین نے سکول مینجمنٹ کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ آئندہ پرنسپل، ایس ایم سی اور والدین کی مشترکہ کانفرنس جمعہ کے روز منعقد کی جائے تاکہ ہفتہ کی چھٹی ہونے کے باعث زیادہ سے زیادہ والدین شرکت کر سکیں، کیونکہ ہفتہ کے دن روزگار کی مصروفیات کے باعث کئی والدین کانفرنس میں شریک نہیں ہو پاتے۔آخر میں والدین نے اسکول مینجمنٹ کمیٹی اور اسکول پرنسپل کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی کوششوں سے یہ اہم کانفرنس منعقد ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔