Wednesday, February 11, 2026
ہومپاکستانبیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی

بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی

اسلام آباد(سب نیوز)فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کیلئے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا تھا، گزشتہ روز بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے تین گھنٹے ملاقات کی تھی۔فرینڈ آف دی کورٹ سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں منسوب خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔
سلمان صفدر کے مطابق انہیں رپورٹ جمع کرانے کے لئے 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا اور وہ مقررہ وقت پر رپورٹ جمع کروا چکے ہیں، رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ سے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔