Wednesday, February 11, 2026
ہومتازہ ترینچینی صدر کی جانب سے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں کا معائنہ

چینی صدر کی جانب سے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں کا معائنہ

بیجنگ : جشن بہار کی آمد کے موقع پر چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے تمام مسلح افواج کی جنگی تیاریوں اور جاری مشنز کا معائنہ کیا۔بدھ کے روز انہوں نے متعلقہ یونٹس کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی

اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور سنٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی، پیپلز آرمڈ پولیس فورس، سویلین اہلکاروں، ریزرو اہلکاروں اور ملیشیا کے تمام افسران اور جوانوں کو پر نئے قمری سال کی پر خلوص مبارکباد دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔