اسلام آباد: (سب نیوز) پاک فوج میں مختلف صوبوں اور علاقوں کی نمائندگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں پنجاب کی نمائندگی 51.1 فیصد ہے،
خیبر پختونخوا کی نمائندگی 16.28 فیصد جبکہ سندھ کی نمائندگی 20.52 فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کی نمائندگی 6.04 فیصد ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی نمائندگی 2.54 فیصد بتائی گئی ہے۔
پاک فوج میں اقلیتوں کی مجموعی نمائندگی 3.52 فیصد ہے، جس میں کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔




