Wednesday, February 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزسردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

اسلام آباد(آئی پی ایس) سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کیا ہے۔

سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔

یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024ء کو استعفیٰ دیا تھا۔

اختر مینگل کا استعفیٰ تقریباً 17 مہینے بعد منظور کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔