Wednesday, February 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے با آسانی امریکا کو شکست دیکر پچھلی ہار کا بدلہ لے لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے با آسانی امریکا کو شکست دیکر پچھلی ہار کا بدلہ لے لیا

کولمبو(آئی پی ایس ) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے امریکا کو باآسانی 32 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔کولمبو میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔یوں پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکا سے2024 میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ امریکا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔عثمان طارق کو سلمان مرزا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ۔پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل تھے۔

امریکا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا رہا۔ صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے درمیان 54 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی۔لیکن پھر 54 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 19 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا بھی ایک رن پر پویلین لوٹ گئے۔صاحبزادہ فرحان اور بابر نے دلکش شاٹس لگائے اور فرحان نے نصف سنچری مکمل کی۔پھر بابر 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔صاحبزادہ فرحان بھی 73 رنز پر آٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ شاداب خان نے 12 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 190 رنز اسکور کیے۔ امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شاک وک نے4 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔