Tuesday, February 10, 2026
ہومبریکنگ نیوزبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جنوری میں ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.5 ارب ڈالر موصول

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جنوری میں ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.5 ارب ڈالر موصول

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جنوری 2026 میں ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.5 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے۔ ترسیلاتِ زر میں سال بسال بنیادوں پر 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جنوری مالی سال 26 کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر مجموعی طور پر 23.2 ارب ڈالر رہیں جو 11.3 فیصد اضافہ ہے،

گزشتہ برس کی اسی مدت میں 20.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔جنوری 2026 کے دوران ترسیلاتِ زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب سے 739.6 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 694.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 572.1 ملین ڈالر اور امریکہ سے 294.7 ملین ڈالر شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔