Tuesday, February 10, 2026
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی ،، قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس ،، عبدالعلیم خان غیر حاضر،، ارکان سراپا احتجاج ،، تفصیلات سب نیوز پر

قومی اسمبلی ،، قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس ،، عبدالعلیم خان غیر حاضر،، ارکان سراپا احتجاج ،، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس ،اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین اعجاز جکھرانی نے کی ،وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی عدم شرکت پر اراکین کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ،ممبر کمیٹی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ کمیٹی ممبران وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا انتظار کر رہے ہیں، اگر میں چیئرمین صاحب آپ کی جگہ ہوتا ایسے انتظار نہیں کرتا، یہ کمیٹی کے ساتھ مذاق ہے،میں احتجاج ریکارڈ کرا کر جا رہا ہوں۔وزیر کے عدم شرکت پر اجلاس ملتوی کر دیا جائے۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی عدم موجودگی پر احتجاجا اجلاس ملتوی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔