Wednesday, February 11, 2026
ہومپاکستاندادو میہڑ میں پولیس موبائل پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

دادو میہڑ میں پولیس موبائل پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

دادو میہڑ کے علاقے قاضی عارف میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کے مطابق میہڑ فریدآباد لنک روڈ پر ملزمان ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے، اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔