Wednesday, February 11, 2026
ہومکھیلچین کی ریاستی کونسلر شین ای چھن کی میلان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت

چین کی ریاستی کونسلر شین ای چھن کی میلان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت

میلان : اٹلی کے شہر میلان میں 25ویں سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چین کی ریاستی کونسلر شین ای چھن نے دعوت پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے قبل شین ای چھن نے اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا سے خوشگوار ملاقات کی اور چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

اطالوی صدر ماتاریلا نے بھی شین ای چھن کے ذریعے شی جن پھنگ کے لیے دلی خیرسگالی کا اظہار کیا، چینی کھلاڑیوں کے حوالے سے شاندار کارکردگی کی خواہش ظاہر کی اور میلان سرمائی اولمپکس کے انعقاد میں چینی حکومت کی قیمتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ 7فروری کو شین ای چھن نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدر کرسٹی کووینٹری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ اعلیٰ سطح تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کا خواہاں ہے، کھیلوں کے ذریعے عالمی امن و ترقی کے فروغ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کو آگے بڑھانے کے لیے آمادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔