Wednesday, February 11, 2026
ہومپاکستانرومانیہ کے پاکستان میں سفیر بھی بسنت کے مداح نکلے، بسنت منانے کی تصاویر شیئر کردیں

رومانیہ کے پاکستان میں سفیر بھی بسنت کے مداح نکلے، بسنت منانے کی تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد (آئی پی ایس )رومانیہ کے پاکستان میں سفیر بھی بسنت کے مداح نکلے، سوشل میڈیا پر بسنت منانے کی تصاویر شیئر کردیں ۔

رومانیہ کے سفیرکا کہنا تھا کہ لاہور والوں کو معلوم ہے کہ بہار کا استقبال کیسے کرنا ہے،رنگوں اور خوشی کے تہوار بسنت میں شرکت ناقابل فراموش تجربہ تھا۔پتنگ اڑانے کی خوشی ہوئی، خوشی ہے کہ بہت سے پاکستانیوں کی خوشی میں شامل ہوا،ملک بھر سے پاکستانی لاہور آئے، چھتوں اور گلیوں کو خوشی کی جگہوں میں بدل دیا۔غیر یقینی صورتحال اور مشکل وقت میں بسنت امید کا ایک طاقتور پیغام دیتی ہے،بسنت کی واپسی نہ صرف ایک جذباتی لمحہ ہے بلکہ طاقتور اقتصادی موقع بھی ہے۔خوبصورت بسنت ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کے عوام کتنے ثابت قدم ہیں ،رومانیہ کے سفیر نے بسنت کی واپسی ممکن بنانے پر وزیراعلی پنجاب اور حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔