اسلام آباد (آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر حکان فیدان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے صدر رجب طیب اردوان اور اپنی جانب سے اور برادر ترک عوام کی طرف سے اسلام آباد میں مسجد بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے المناک نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک قیادت کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
