Wednesday, February 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزچین کی اسلام آباد دھماکے کی سخت مذمت، پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعلان

چین کی اسلام آباد دھماکے کی سخت مذمت، پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعلان

بیجنگ،چین پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی بھاری جانی نقصان پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین جاں بحق ہونے والوں کے لیے سوگوار ہے، اور زخمیوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
چین اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، اور قومی سلامتی و استحکام کے تحفظ اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پاکستانی حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔