Saturday, February 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزافغان کرکٹر رحمن اللہ گرباز پی ایس ایل سے دستبردار کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

افغان کرکٹر رحمن اللہ گرباز پی ایس ایل سے دستبردار کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

کابل(آئی پی ایس )افغانستان کے اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹر رحمن اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے دستبرادار ہونے کا اعلان کر دیا حالانکہ چند روز قبل ہی انہیں پشاور زلمی نے بطور ڈائریکٹ سائننگ ٹیم میں شامل کیا تھا۔گرباز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں پشتو زبان میں مداحوں کو بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ان کا شیڈول بہت مصروف ہو گا اور اسی وجہ سے وہ پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں پی ایس ایل کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں، کیونکہ میرے ذاتی اور شیڈول کے حوالے سے مصروفیات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے فانڈیشن کے کام پر توجہ مرکوز کریں گے جو افغانستان میں نوجوانوں اور کھیلوں کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ گرباز نے 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور اب تک افغانستان کی جانب سے متعدد ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ وہ مختلف فرنچائز لیگز میں بھی کھیل چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔