کراچی(آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھینہیں لگتا شہبازشریف 2027تک وزیراعظم رہیں گے.شہر قائدِ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتا ہوں،ہم سب نے متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کیلوگوں کو ان کے جائزحقوق دینا ہوں گے، اگر ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے توغربت، بیروزگاری کیوں بڑھ رہی ہے؟ یہ کونسا معاشی استحکام ہے جو آئی ایم ایف کے قرضوں سے چل رہا ہے؟سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ معاشی استحکام نہیں ہے، ہماری پارٹی نجکاری کے حق میں ہے، بجلی،گیس چوری کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، حکومت کی کمپنیوں میں چوریاں ہوتی ہے، اس حکومت نیایک قانون عوام کیحق میں پاس نہیں کیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس رمضان میں بھی ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، مجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے جب کہ ایم کیوایم کے کراچی کو وفاق کو دینے کے مطالبے کو مسترد کرتا ہوں، جب ایم کیوایم کراچی چلا رہی تھی تواس نے بوری بند لاشیں دی تھیں، مشرف گورنمنٹ کی طرح لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کیا جائے۔
