Saturday, February 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزبھارتی کے خلاف میچ کا بائیکاٹ،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

بھارتی کے خلاف میچ کا بائیکاٹ،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )پی سی بی نے آئی سی سی کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی وجوہات بتادیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔یاد رہے کہ اتوار کے روز پاکستان نے یہ واضح کیا تھا کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت تو کرے گا تاہم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گا۔

اسی حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا گیا۔ملاقات کے بعد حکومتِ پاکستان کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا،

پاکستان بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ میچ نہیں کھیلے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بڑا واضح مقف ہے، پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، یہ کھیل کا میدان ہے،سیاست نہیں، کھیل کیمیدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے، ہم نے بڑا سوچ سمجھ کر اسٹینڈ لیا ہے۔ ہمیں بنگلادیش کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہونا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔