Saturday, February 7, 2026
ہومپنجابفتح جنگ میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، مشترکہ بن واگزار، ملزم گرفتار

فتح جنگ میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، مشترکہ بن واگزار، ملزم گرفتار

فتح جنگ () وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس مشن کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں انسدادِ تجاوزات کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک، اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات پر تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے ڈھوکری روڈ پر واقع گاؤں کی مشترکہ بن (غیر ممکن تالاب) پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ قبضہ مافیا سرکاری و مشترکہ اراضی پر ناجائز قبضہ کر رہا ہے، جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار شخص ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں بھی اسی نوعیت کے ناجائز قبضوں میں ملوث رہا ہے۔ تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی اس بروقت، جرات مندانہ اور قانون کے مطابق کارروائی پر علاقہ مکینوں نے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ چوہدری شفقت محمود اس سے قبل بھی فتح جنگ میں پچاس سال سے زائد پرانے متعدد ناجائز قبضے واگزار کرا چکے ہیں جبکہ وہ کئی بیواؤں اور یتیموں کی زمینیں اور پلاٹ بھی قبضہ مافیا سے چھڑوا کر اصل حق داروں کے حوالے کر چکے ہیں، جو ان کی دیانتدار، نڈر اور عوام دوست انتظامی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔