Saturday, February 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات،امام بارگاہ دھماکے پر تعزیت

اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات،امام بارگاہ دھماکے پر تعزیت

اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے سفیر، عزت مآب جناب رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔

سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں ایک امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ نے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

سفیر نے نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ کو مختلف دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزمز کے ذریعے متنوع شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے حاصل ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ نے باہمی دلچسپی کے اہم ترجیحی شعبوں میں ایران کے ساتھ روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔