اسلام آباد:
ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان (رجسٹرڈ) اور سعید انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان کیمرہ مین جرنلسٹس اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد صحافتی برادری کو معیاری، جدید اور بااعتماد طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس مفاہمتی یادداشت پر ٹی وی سی جے اے کی جانب سے صدر محمد کاشف عباسی جبکہ سعید انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نعمان سعید خٹک نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت سعید انٹرنیشنل ہسپتال نے ٹی وی سی جے اے کے ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک خصوصی اور جامع ہیلتھ کیئر پیکج متعارف کرایا ہے۔ اس پیکج کے مطابق او پی ڈی میں تمام کنسلٹنٹ اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی فیس پر 20 فیصد رعایت، جبکہ آئی پی ڈی میں علاج معالجے کے اخراجات پر بھی 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سعید فارمیسی سے ادویات کی خریداری پر 10 فیصد رعایت، میڈیکل لیبارٹری میں تمام بلڈ ٹیسٹس پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ، ریڈیالوجی سروسز پر 30 فیصد رعایت، جبکہ ڈینٹل کلینک میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی فیس پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا۔
زچہ و بچہ کے شعبے میں خواتین کے لیے مفت ابتدائی طبی معائنہ بھی اس پیکج کا حصہ ہے۔
سعید انٹرنیشنل ہسپتال میں تمام اہم طبی شعبوں کے ماہر اور تجربہ کار کنسلٹنٹ ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں گائناکالوجسٹ، کارڈیالوجسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، ماہر امراضِ جلد، آئی اسپیشلسٹ، ای این ٹی، آرتھوپیڈک، ڈینٹل اور دیگر تمام طبی شعبوں کے ڈاکٹرز شامل ہیں۔
اس موقع پر صدر ٹی وی سی جے اے محمد کاشف عباسی نے کہا کہ ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹس نے ہمیشہ مشکل اور چیلنجنگ حالات میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ کیمرہ مین جرنلسٹس اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح کے لیے ایک اہم اور عملی قدم ہے، اور ٹی وی سی جے اے آئندہ بھی اپنی کمیونٹی کے لیے مزید فلاحی اقدامات کرتی رہے گی۔
دوسری جانب سعید انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نعمان سعید خٹک نے کہا کہ ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹس الیکٹرانک میڈیا کا ایک مضبوط اور لازمی ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت کے ذریعے کیمرہ مین جرنلسٹس اور ان کی فیملی کو معیاری طبی سہولیات میں نمایاں ریلیف فراہم کیا جائے گا، جس سے ان کی مشکلات میں واضح کمی آئے گی اس موقع پر صدر محمد کاشف عباسی کے ہمراہ فائنانس سیکرٹری ملک محمد عثمان علی جوائنٹ سیکرٹری راجہ فہیم اختر بھی موجود۔
آخر میں صدر محمد کاشف عباسی نے سعید انٹرنیشنل ہسپتال کی انتظامیہ، بالخصوص ڈاکٹر نعمان سعید خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس معاہدے کو صحافتی برادری کے لیے ایک مثبت، خوش آئند اور دیرپا فلاحی اقدام قرار دیا۔
ٹی وی سی جے اے اور سعید انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
