Saturday, February 7, 2026
ہومتازہ ترینفرانس کی اسلام آباد حملے کی سخت مذمت، پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اعلان

فرانس کی اسلام آباد حملے کی سخت مذمت، پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اعلان

اسلام آباد:
فرانس کے سفارت خانے نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھناکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں کئی بے گناہ جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور رنج ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔


بیان میں مزید کہا گیا کہ فرانس ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ فرانس نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امن، استحکام اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔