Friday, February 6, 2026
ہومٹاپ سٹوریاسلام آباد؛ امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش دھماکا، 25 سے زائد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

اسلام آباد؛ امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش دھماکا، 25 سے زائد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

اسلام آباد کے ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔

پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، متعدد زخمی جائے وقوع پر موجود ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔

زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ مین ایمرجنسی، آرتھو پیڈک، برن سینٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ فعال ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق دھماکے میں اب تک 10 زخمی افراد کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ضلع انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔