Friday, February 6, 2026
ہومتازہ تریناسلام آباد: امام بارگاہ میں دھماکہ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد: امام بارگاہ میں دھماکہ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد کے ترلائی کے علاقے میںواقع امام بارگاہ کے گیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے اہم ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، پمز (پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز)، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ پمز کے ترجمان کے مطابق ایمرجنسی کے تحت مین ایمرجنسی، آرتھوپیڈک، برن سنٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ فعال کر دیے گئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔ حکام نے علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یہ واقعہ شہر میں امن و امان کے لیے خطرے کی ایک سنگین یاد دہانی ہے، اور شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔