Thursday, February 5, 2026
ہومتازہ ترینکے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی مستعفی، جلد نئے سربراہ کی تعیناتی کا امکان

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی مستعفی، جلد نئے سربراہ کی تعیناتی کا امکان

کراچی(سب نیوز)کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو افسر(سی ای او)مونس علوی نے استعفیٰ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو ارسال کر دیا ہے اور جلد ہی نئے سی ای او کی تعیناتی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف تنازعات کاشکار ہو نے والے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اپنا استعفیٰ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو ارسال کردیا ہے اور جلد نئے سی ای اے او تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے مونس علوی کے استعفے کے حوالے سے تصدیق یا ترید کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا جائے گا، مونس علوی نے کے الیکٹرک میں 18 سال خدمات انجام دی جبکہ سی ای او کے عہدے پر طویل مدت تعینا ت رہنے کا ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کے-الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹر کے چئیرمین مارک اسکیلٹن کی جانب سے مونس علوی کا استعفی منظور کرنے کی بھی اطلاعات ہیں اور دوسری جانب نئے سی ای او کے لیے 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اور تینوں کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔