Thursday, February 5, 2026
ہومتازہ ترینوزیر اعظم شہباز شریف 13سے 15فروری کو میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی کا دورہ کرینگے

وزیر اعظم شہباز شریف 13سے 15فروری کو میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف تیرہ سے پندرہ فروری کو جرمنی کا دورہ کریں گے۔وزیرِ اعظم میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم کے دورے کو شیڈول طے کیا جا رہا ہے، وزیراعظم سائیڈ لائن پر عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات،علاقائی تعاون اور معاشی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم روان ماہ ویانا آسٹریا کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کا یہ دورہ دو طرفہ ہوگا، دورے کے دوران دونوں ممالک کے دوران تجارت معیشت پر گفتگو ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔