Thursday, February 5, 2026
ہومتازہ ترینڈبلیو ڈبلیو آئی یادگار کی مسماری کا دعوی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، سی ڈی اے

ڈبلیو ڈبلیو آئی یادگار کی مسماری کا دعوی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، سی ڈی اے

اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کا ڈبلیو ڈبلیو آئی یادگار کی منتقلی سے متعلق وضاحتی بیان سامنے آ گیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یادگار کی منتقلی تحفظ کے لیے ہے، مسماری نہیں، ڈبلیو ڈبلیو آئی یادگار کو تحفظِ آثارِ قدیمہ کے اصولوں کے تحت منتقل کیا گیا ، اصل اینٹیں اور مواد محفوظ ہے، بعد میں دوبارہ تعمیر کی جائے گی

یادگار خستہ حالی کا شکار تھی، منتقلی سے بہتر نگہداشت ممکن ہوگی، محکمہ آثارِ قدیمہ سے مشاورت اور قانونی تقاضے مکمل کئے گئے ۔ سی ڈی اے کے مطابق قانونی وارث کی باقاعدہ رضامندی اور این او سی حاصل کر لی گئی، یادگار نادرن بائی پاس کے قریب نئے محفوظ مقام پر نصب کی جائے گی، تاریخی عمارتوں کی منتقلی عالمی سطح پر تسلیم شدہ عمل ہے، صوبیدار غلام علی کی ڈبلیو ڈبلیو آئی خدمات اور ملٹری کراس کو خراجِ تحسین برقرارہے ، یادگار کی مسماری کا دعوی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے،فیک نیوز پھیلانے پر میڈیا کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔