Thursday, February 5, 2026
ہومپاکستانلاہور میں بسنت،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 3روز کیلئے نوٹم جاری کردیا،پائلٹس کو محتاط رہنے کی ہدایت

لاہور میں بسنت،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 3روز کیلئے نوٹم جاری کردیا،پائلٹس کو محتاط رہنے کی ہدایت

لاہور(آئی پی ایس )سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز نے لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔لاہور میں 6فروری سے 8فروری تک بسنت فیسٹیول منایا جائے گا، نوٹم بسنت کے دوران لاہور کی فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے جاری کیا گیا ۔

نوٹم کے مطابق پائلٹس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پائلٹس کم اونچائی پر پرواز اور ٹیک آف کے مرحلے میں اضافی چوکس اور محتاط رہیں۔نوٹم کے مطابق پائلٹس لینڈنگ کے وقت بھی پتنگ بازی کے ضمن میں انتہائی احتیاط کریں، ملکی و غیر ملکی ایئرلائز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔