اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ گئی ہے۔
جنوری 2026 تک ملک بھر میں 9 ہزار 259 لاپتا افراد کے کیسز نمٹا دیے گئے تھے اور ایک ہزار547 تاحال زیرتفتیش ہیں۔خیبرپختونخوا میں 970 اور پنجاب میں211 کیسز زیرتفتیش ہیں، بلوچستان میں 167، سندھ میں145، اسلام آباد میں 44 اور آزاد کشمیرمیں 10 کیسز زیر تفتیش ہیں۔
