Thursday, February 5, 2026
ہومپاکستانرومانیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل راجا رب نواز سے ملاقات

رومانیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل راجا رب نواز سے ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس) رومانیہ کے وفد نے، جس کی قیادت رومانیہ کی وزارتِ قومی دفاع کے شعبۂ دفاعی پالیسی، منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعلقات کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیویو میہائیل ایانکو کر رہے تھے، چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل راجا رب نواز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے تربیت، بندرگاہی دوروں، مشترکہ مشقوں/پاسیکس (PASSEXs) اور اعلیٰ سطحی تبادلۂ دوروں میں اضافے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔