Wednesday, February 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان وسط ایشیا کو تجارت کیلئے اپنی بندرگاہوں کا راستہ فراہم کرسکتا ہے،وزیراعظم

پاکستان وسط ایشیا کو تجارت کیلئے اپنی بندرگاہوں کا راستہ فراہم کرسکتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان وسط ایشیا کو تجارت کیلئے اپنی بندرگاہوں کا راستہ فراہم کرسکتا ہے، قازقستان اپنی منصوعات گوادر اور کراچی پورٹ سے برآمد کر سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان قازقستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان موجودہ پچیس کروڑ ڈالر کے تجارتی حجم کو صلاحیت سے کم قرار دے دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے اہداف کے حصول کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔ آج ہم نے دوطرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا۔

مہمان صدر نے اپنے دورے کو دوطرفہ تعاون میں اہم موڑ قرار دیا ۔ کہا دوطرفہ تعلقات کی تذویراتی شراکتداری میں تبدیلی اہم سنگ میل ہے، بزنس فورم میں 30 سے زائد تجارتی معاہدے ہوئے، آج کے بزنس فورم میں 200 میلن ڈالر کے معاہدے ہوئے۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور قازقستان اربوں ڈالر تجارت کی بات کر رہے ہوں گے۔

قبل ازیں صدر قازقستان قاسم جومارت توقایووف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، معاشی، دفاعی اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ پاک قازقستان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔ قازقستان کے کسی صدر کا 23 سال بعد یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔ ملاقات میں پاکستان قازقستان بزنس فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے نجی روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔ علاقائی رابطہ کاری،ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

پانچ سال کے دوطرفہ تجارتی روڈ میپ کے لیے ورکنگ کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔ وزیراعظم نے قازق صدر کے دورے کو دوطرفہ تعلقات میں تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ تعلیم، ثقافت،سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ملاقات کے بعد 37 ایم او یو اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر وزیرِ اعظم اورصدر قاسم جومارت توکایووف نیمشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنے بھائی صدرقاسم جومارت توکایووف اور ان کے وفدکاخیرمقدم کرتیہیں،یہ دورہ دونوں ملکوں کیتعلقات کونئی جہت دینیکیلییبہت اہم ہے،قازقستان کیکسی صدرکا 23 سال بعد پاکستان کا یہ دورہ ہے،صدرقاسم جومارت توکایووف کیساتھ تعمیری اور مثبت گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان اور قازقستان مشترکہ کوششوں سے اقتصادی تجارتی تعاون کے اہداف حاصل کریں گے،مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کوعملی شکل دینے کیلئے پرعزم ہیں،دوطرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالرتک لے جانیکا ہدف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔