Wednesday, February 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

کولمبو(آئی پی ایس )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔پاکستان کا ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں آئرلینڈ کے خلاف واحد وارم اپ میچ کولمبو میں کھیلا جانا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند کھیلے میچ منسوخ کر دیا گیا۔

وارم اپ میچ کی منسوخی کا مطلب ہے کہ پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری کا موقع نہیں ملا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں ہی شروع کرے گا۔

اسی وینیو پر پاکستان نے مزید 2 گروپ میچز ، 10 فروری کو امریکا اور 18 فروری کو نامیبیا کے خلاف کھیلنے ہیں۔یاد رہے کہ گرین شرٹس کو 15 فروری کو کولمبو میں اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ کھیلنا تھا، لیکن حکومتِ پاکستان نے گرین شرٹس کو بھارت کیخلاف گروپ میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔