Thursday, February 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزایف آئی اے افسران کی معطلی کا معاملہ ، نوٹیفکیشن و تفصیلات سب نیوز پر

ایف آئی اے افسران کی معطلی کا معاملہ ، نوٹیفکیشن و تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد

ایف آئی اے میں افسران کی معطلی کے اختیارات تبدیل کر دئے گئے،

ڈی جی ایف آئی اے نے معطلی سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا،

محکمانہ کارروائی شروع کرنے والی اتھارٹی ہی اب معطل کرنے کی مجاز ہوگی،

سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت معطلی کے نئے ضوابط نافذ کر دئے گئے،

ابتدائی معطلی 120 دن کے لیے ہوگی، توسیع نہ ہونے پر معطلی خود بخود ختم ہو جائے گی،

فوجداری مقدمات میں جیل جانے والے اہلکار گرفتاری کی تاریخ سے معطل تصور ہوں گے،

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے معطلی کے اختیارات نچلی سطح پر تفویض کر دیے،

آئی اے بی ڈویژن کی جانب سے تمام ڈائریکٹرز کو سرکلر ارسال کر دیا گیا،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔