Thursday, February 5, 2026
ہومپاکستانوفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے پر دستخط ہو چکے ہیں، اس وقت عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں، سوموٹو کیس اور تمام متعلقہ درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔

فیصلے کے متن میں لکھا گیا کہ ارشد شریف کے قتل پر صحافتی برادری اور پاکستانیوں کا دکھ سمجھتے ہیں، ورثا کسی بھی معاملے پر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں،تحقیقات کی نگرانی یا اسے مستقل زیرِ التوا رکھنا ملزم کے حقوق اور شفافیت کے منافی ہے۔ وفاقی آئینی عدالت نے بین الاقوامی فورمز پر جانے کا معاملہ حکومت کی صوابدید اور خارجہ پالیسی پر چھوڑ دیا،خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی اب تک کی کارروائی پر کسی فریق نے اعتراض نہیں اٹھایا، ملزمان کی گرفتاری اور پاکستان میں ٹرائل کے لیے بلیک وارنٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔عدالت کا اپنے فیصلے میں مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کی رفتار کینیا کے ساتھ سفارتی ہم آہنگی اور خود مختار ریاستوں کے قوانین کے تابع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔