Thursday, February 5, 2026
ہومپاکستاناسلامی نظریاتی کونسل کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی مذمت،غیرت کے نام پر قتل خلاف اسلام قرار

اسلامی نظریاتی کونسل کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی مذمت،غیرت کے نام پر قتل خلاف اسلام قرار

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلامی نظریاتی کونسل نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی۔چیئرمین مولانا راغب نعیمی نے کہا دہشتگردی کیخلاف قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے غیرت کے نام پر قتل خلاف اسلام قرار دے دیا، خاوند کے لاپتہ ہونے پر 2 سال بعد فسخ نکاح کی اجازت دینے کی سفارش کر دی۔نفقہ نہ ملنے پر ایک سال بعد فسخ نکاح ممکن ہو گا، خاوند قید ہو تو 3 سال بعد عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔