Thursday, February 5, 2026
ہومتازہ ترینیو اے ای نے 2ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا

یو اے ای نے 2ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا

اسلام آباد(سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ 2ارب ڈالر کی میچورٹی جنوری میں مکمل ہو گی، فروری تک عارضی توسیع کی گئی جبکہ پاکستان نے دوبارہ یو اے ای سے ایک سال کیلئے قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔

متحدہ عرب امارات کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں، جولائی میں ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط میچور ہونے والی رول اوور متوقع ہے، آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دوران رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے قرض پر شرح سود 6 اعشاریہ5فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی یو اے ای حکام سے بات چیت جاری ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ رواں مالی سال مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کا ہدف ہے، اس سلسلہ میں چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے سیف ڈپازٹس رول اوور کا پلان تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔