Thursday, February 5, 2026
ہومپاکستانرواں مالی سال، 7ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28فی صد اضافہ

رواں مالی سال، 7ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28فی صد اضافہ

اسلام آ باد(سب نیوز)رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ(جنوری 2026 )میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں البتہ رواں مالی سال2025-26کے پہلے 7ماہ(جولائی تا جنوری)میں تجارتی خسارے میں 28فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق برآمدات کاحجم 35 فیصد اضافے سے 3 اعشاریہ1ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے۔ جنوری میں درآمدات 5فیصدکم ہوکر 5 اعشاریہ 8 ارب ڈالر رہ گئیں۔ ماہانہ تجارتی خسارہ 29فیصدکم ہوکر 2 اعشاریہ7ارب ڈالر تک محدود رہ گیا ہے، البتہ مالی سال کے پہلے 7ماہ میں تجارتی خسارے میں 28فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تاجنوری تجارتی خسارہ 17ارب ڈالرسے بڑھ کر 22ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا۔ جولائی تا جنوری برآمدات 7فیصد کمی سے 18 اعشاریہ19ارب ڈالر رہیں۔ اس دوران درآمدات 9اعشاریہ42 فیصد بڑھ کر 40ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ گزشتہ سال 7ماہ میں 36اعشاریہ77ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ جنوری 2025 کے مقابلے پاکستانی برآمدات میں 3اعشاریہ73فیصد اضافہ ہوا۔مشیر وزیرخزانہ خرم شہزادکا کہنا ہے کہ بڑھتی ماہانہ برآمدات اورکم ہوتی درآمدات معیشت میں بہتری کے آثار ہیں۔ کم توانائی لاگت اور شرح سود میں کمی سے برآمدات مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔