Thursday, February 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزوفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے سینیٹر پلوشہ خان سے معافی مانگ لی

وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے سینیٹر پلوشہ خان سے معافی مانگ لی



اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے ایک کمیٹی اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر سینیٹر پلوشہ خان سے معذرت کی ہے۔


علیم خان نے کہا کہ وہ چوبیس سال سے سیاست میں یہ کوشش کرتے آئے ہیں کہ ہر شخص کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ قائم رکھیں۔ انہوں نے کمیٹی کے چئیرمین پرویز رشید اور دیگر اراکین سے بھی اس واقعے پر معذرت کی۔


وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ یہ معذرت خلوص نیت کے ساتھ پیش کی گئی ہے اور وہ اس طرح کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو مستقبل میں دوہرانے سے گریز کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔