Sunday, February 1, 2026
ہومپاکستانپیپلز پارٹی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، ہمیں قبضے کا یہ نظام ختم کرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم

پیپلز پارٹی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، ہمیں قبضے کا یہ نظام ختم کرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم

کراچی(آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے پیپلز پارٹی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، ہمیں قبضے کا یہ نظام ختم کرنا ہوگا۔جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام شارع فیصل پر کراچی کو جینے دو مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ لوگ کراچی کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ گل پلازا پر کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کراچی میں رہتے ہیں لیکن وہ بھی گل پلازا نہیں آئے، وزیراعظم شہباز شریف بھی زخموں پر مرہم رکھنے کراچی نہیں آئے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام کو حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے، ہم بااختیار شہری حکومت چاہتے ہیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ شہر کو وفاق کے حوالے کرنا کوئی حل نہیں ہے، کراچی میں سرکلر ریلوے تباہ کردی،کراچی میں کوئی ماسٹر پلان نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ 14 فروری کو تاریخی دھرنا دیں گے، اس بار سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے تو اختیار لے کر اٹھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔