Sunday, February 1, 2026
ہومپاکستانقیامِ امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ، چوہدری شجاعت حسین

قیامِ امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ، چوہدری شجاعت حسین

لاہور(سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تیراہ کے متاثرین میں 4 ارب روپے کی تقسیم کے معاملے میں صوبائی حکومت بدانتظامی کا تاثر ختم کرے اور رقم کی فوری، بروقت اور شفاف ترین انداز میں ادائیگی یقینی بنائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیراہ میں عوام کو بنیادی اور ضروری سہولیات فراہم کرنے میں صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوسانہ رہی ہے، جس کے باعث متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں نہ مناسب اسکول اور کالج کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی قابلِ اعتماد ہسپتال، ایسے میں لوگ اپنے بچوں کی تعلیم اور علاج کے لیے کہاں جائیں، یہ صوبائی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، قوم امن و استحکام کے لیے فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو ہدایت دیں گے کہ کل قومی اسمبلی کے شروع ہونے والے اجلاس میں کے پی کے حکومت سے فوری، بروقت اور شفاف ترین بنیادوں پر 4 ارب روپے کی تقسیم اور اس کے عملی طریقہ کار پر واضح جواب طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو ان کا حق بلا تاخیر پہنچنا چاہیے، اور ہر مرحلہ ایسا ہو کہ عوام کے سامنے مکمل اعتماد اور شفافیت قائم رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔