Sunday, February 1, 2026
ہومتازہ ترینامریکہ میں وفاقی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج اور تصادم، چینی میڈیا

امریکہ میں وفاقی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج اور تصادم، چینی میڈیا

بیجنگ :”ہم سے امن مانگا جاتا ہے، ہم امن دیتے ہیں، اور اس کے بدلے ہمیں ڈونٹ شاپ سے نکلتے ہوئے سڑک پر گولی مار دی جاتی ہے۔” منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کا یہ بیان امریکہ میں وفاقی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج اور تصادم کو نمایاں کرتا ہے۔ ایک ماہ کے اندر ریاست منی سوٹا میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ہاتھوں دو امریکی شہری ہلاک ہوئے۔

سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ صارفین کے درمیان کیے گئے ایک سروے کے مطابق 92.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکی معاشرہ ایک ایسے منفی دائرے میں پھنس چکا ہے جہاں “تشدد کے واقعات سخت کنٹرول کو جنم دیتے ہیں، جبکہ سخت کنٹرول مزید تقسیم کو گہرا کر دیتا ہے”، اور یوں “امریکہ، امریکہ کے خلاف” کی صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے۔

سروے میں 88.2 فیصد شرکا نے کہا کہ پرتشدد قانون کا نفاذ ایک ایسا منفی چکر تشکیل دے رہا ہے جس سے نکلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ 93.6 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ موجودہ امریکی نظام میں طاقت کے ناجائز استعمال کے مرتکب اہلکاروں کے حق میں واضح جانبداری پائی جاتی ہے۔ 93.4 فیصد نے کہا کہ یہ واقعہ کسی ایک عوامی سلامتی کے معاملے تک محدود نہیں بلکہ امریکی معاشرتی انتشار، ادارہ جاتی ناکامی کے امتزاج کا نتیجہ ہے، جبکہ 89 فیصد نے رائے دی کہ امریکہ اب محفوظ ملک نہیں رہا۔ 91.1 فیصد کے مطابق وفاقی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے، جبکہ 79.6 فیصد افراد کو شدید خدشہ ہے کہ اس نوعیت کے واقعات مستقبل میں بھی پیش آتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔