Sunday, February 1, 2026
ہومتازہ ترینآبی معاہدہ محفوظ نہیں تو کوئی بھی معاہدہ محفوظ نہیں، پاکستانی مندوب

آبی معاہدہ محفوظ نہیں تو کوئی بھی معاہدہ محفوظ نہیں، پاکستانی مندوب

نیویارک: (آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ آبی معاہدہ محفوظ نہیں تو کوئی بھی معاہدہ محفوظ نہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایریا فارمولہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی مثال اجاگر کی گئی، پاکستانی مندوب نے کہا کہ آبی وسائل کا معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا خطرناک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی معاہدوں کے نظام کا امتحان ہے، یکطرفہ اقدامات سے سرحدی اور تجارتی معاہدے بھی کمزور ہو سکتے ہیں۔

عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ معاہدہ سیاست کی نذر ہوا تو عالمی اعتماد متاثر ہو گا، سندھ طاس معاہدہ دوطرفہ نہیں بلکہ عالمی نوعیت کا معاملہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔