Saturday, January 31, 2026
ہومبریکنگ نیوزبھاری امریکی ٹیرف اور چاہ بہار منصوبے سے دستبرداری مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کا واضح ثبوت ہے، برطانوی اخبار

بھاری امریکی ٹیرف اور چاہ بہار منصوبے سے دستبرداری مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کا واضح ثبوت ہے، برطانوی اخبار

ممبئی(آئی پی ایس )برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی حکومت کی ناکام سفارت کاری اور کمزور معاشی پالیسیاں مودی کے ترقی اور علاقائی تسلط کے دعوں کو زمینی حقائق کے سامنے بے نقاب کر رہی ہیں۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق مودی کے بدترین دور اقتدار میں بھارت کو شدید سفارتی اور معاشی دھچکوں کا سامنا ہے۔ بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکی پابندیوں نے مودی حکومت کو امریکا کے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

دی ٹیلی گراف کا کہنا ہیکہ بھارت پر بھاری ٹیرف، امریکی امیگریشن قوانین میں سختی اور چاہ بہار منصوبے سے دستبرداری مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کا واضح ثبوت ہیں۔ دی ٹیلی گراف نے روس یوکرین جنگ میں پھنسے بھارتی شہریوں کی مدد میں مودی کی بے بسی، ایران کی جانب سے بھارتی بحری عملے تک رسائی سے انکار اور چین کے ساتھ تجارتی خسارے کے 116.1 ارب ڈالر تک پہنچنے کو بھی مودی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ عالمی ماہرین کے مطابق مودی کا خطے میں تسلط کا بیانیہ محض دعوں تک محدود ہے، جب کہ بین الاقوامی دبا کے سامنے بار بار جھکنا بھارت کی بدترین سفارت کاری اور عوامی اعتماد میں شدید کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔