Saturday, January 31, 2026
ہومبریکنگ نیوزایرانی آرمی چیف نے امریکا اور اسرائیل کو حملے سے خبردار کر دیا

ایرانی آرمی چیف نے امریکا اور اسرائیل کو حملے سے خبردار کر دیا

تہران(آئی پی ایس )ایرانی فوج کے سربراہ نے امریکا اور اسرائیل کو حملے سے خبردار کر دیا۔ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے کہا کہ خلیج میں امریکی فوجی تعیناتی کے بعد ایران ہائی الرٹ پر ہے، ایرانی جوہری صلاحیت ختم نہیں کی جا سکتی۔امیر حاتمی نے کہا کہ سائنسدان اور فرزند شہید ہی کیوں نہ ہو جائیں، ایرانی جوہری صلاحیت برقرار رہے گی۔ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن کی غلطی خطے اور صہیونی ریاست کی سلامتی خطرے میں ڈالے گی، ایرانی مسلح افواج مکمل دفاعی اور عسکری تیاری کی حالت میں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔