Saturday, January 31, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا انوکھا کارنامہ، پہلی بار تمام 10 وکٹیں اسپنرز کے نام

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا انوکھا کارنامہ، پہلی بار تمام 10 وکٹیں اسپنرز کے نام

لاہور(آئی پی ایس )ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان اسپنرز نے پہلی بار تمام 10 وکٹیں حاصل کرکے نیا کارنامہ سر انجام دے دیا۔ہفتے کو پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 16 ویں اوور میں 108 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں تمام 10 وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے لیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے جانب سے پہلی مرتبہ ایک ٹی ٹوئنٹی کی تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی ہیں۔پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل

آسٹریلیا کے خلاف ابرار احمد اور شاداب خان نے 3،3 عثمان طارق نے 2 ، صائم اور نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔یہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اننگز کی تمام وکٹیں اسپنرز کے نام ہونے کا مجموعی طور پر 10 واں اور فل ممبرز کے درمیان میچ کا صرف دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل فل ممبرز میں سے صرف بھارتی اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ بھارت نے فلوریڈا میں 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں تمام10 وکٹیں لی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔