Saturday, January 31, 2026
ہومبریکنگ نیوزوادی تیراہ کی صورتحال پر باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ، خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید

وادی تیراہ کی صورتحال پر باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ، خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید

پشاور(آئی پی ایس )باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر ہونے والا اہم جرگہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں عمائدین اور مشران نے صوبائی حکومت کو نااہلی اور بدانتظامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ باڑہ میں منعقد ہونے والا جرگہ تیراہ کے نمائندہ قبائلی عمائدین اور مشران کے مطالبے پر طلب کیا گیا، جس میں صوبائی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر مستقبِل کا لائحہ عمل طے کیا کیا۔

جرگہ نے تیراہ میں بدانتظامی کے ضمن میں صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور متاثرین میں چار ارب کی تقسیم میں کرپشن اور سیاسی مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔جرگہ ممبران نے قیام امن کے لئے سیکییورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ جرگے کا ایجنڈا چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی نے پیش کیا۔

باڑہ سیاسی اتحاد نے تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی، ہمدردی اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور صوبائی حکومت سے نقل مکانی کرنے والوں کی مکمل دیکھ بھال و انتظامات کا مطالبہ کیا۔سابق چیئرمین حاجی شیریں آفریدی نے کہا کہ ہم نے خوارج کے ساتھ دو مرتبہ جرگہ کیا، اس کے بعد ہم نے جرگے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور تیراہ کے مشران کو سونپ دی، مگر دونوں جرگے ناکام رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔