Saturday, January 31, 2026
ہومبریکنگ نیوزمجھے اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت نہ دینا شرمناک ہے، وزیر اعلی کے پی

مجھے اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت نہ دینا شرمناک ہے، وزیر اعلی کے پی

پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل افریدی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔کے پی ہاس اسلام اباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ میں صوبے کے ساڑھے چار کروڑ عوام کا منتخب وزیراعلی ہوں لیکن مجھے اڈیالہ جیل کے باہر روڈ پر کئی کئی گھنٹے انتظار کرایا جاتا ہے

، عمران خان کی صحت کے حوالے سے پوری قوم تشویش میں ہے اور وہ جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان کی صحت اس وقت کیسی ہے، عمران خان سے فیملی سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ دینا نہ صرف غیر انسانی سلوک ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ موجودہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا، عدلیہ سمیت تمام ادارے مفلوج ہیں

، مہنگائی اور بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے، عوام پریشان ہیں اور کسان رل رہا ہے، وفاق کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک سنگین مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے، حکمرانوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں، وفاق خیبر پختون خواہ کے بقایا جات کی ادائیگی نہ کرکے صوبے کو ترقی سے محروم کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔