Saturday, January 31, 2026
ہومٹاپ سٹوریعالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

دی ہیگ: (آئی پی ایس) پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ کے تنازع میں بھارت کے خلاف اہم کامیابی حاصل ہوگئی۔

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کاریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عالمی ثالثی عدالت نے حکم دیا کہ بھارت 9 فروری تک بگلہیار اور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو باضابطہ وجہ بتانا ہو گی،

عالمی ثالثی عدالت نے کہا کہ پاکستان 2 فروری تک واضح کرے وہ کونسی دستاویزات چاہتا ہے، کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔