اسلام آباد(سب نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان صحت مند اور بالکل ٹھیک ہیں، ہر چیز کی پریس ریلیز یا پریس کانفرنس ضروری نہیں ہوتی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے قریب اسپتال لایا گیا اور دکھایا گیا ، عمران خان کو جیل میں باورچی، خدمت گزار اور ورزش کرنے کے لیے مشین بھی دی گئی ہے ۔طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ تمام قیدیوں کی صحت اور حقوق کا خیال رکھے ، ہر چیز کی پریس ریلیز یا پریس کانفرنس ضروری نہیں ہوتی ، ضرورت ہو تو بات کی تصدیق کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں ان کی سکیورٹی کا بھی خیال کرنا پڑتا ہے ، نہیں چاہتے ہیں کہ اڈیالہ جیل کے باہرکوئی ہنگامہ ہو ۔ طلال چوہدر ی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو سیاست کے علاوہ اور کوئی فکر نہیں،ان کی فیملی اس ملاقات کو اپنے سیاسی فوائد کے لیے استعمال کرتی ہے۔
عمران خان صحت مند اور ٹھیک ہیں، ہر چیز کی پریس ریلیز ضروری نہیں ہوتی، طلال چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
